مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 68

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ونفخ في الصور فصعق من في السماوات ومن في الارض الا من شاء الله ثم نفخ فيه اخرى فاذا هم قيام ينظرون

اور جب صور پھونکا جائے گا تو جو لوگ آسمان میں ہیں اور جو زمین میں ہیں سب بےہوش ہو کر گر پڑیں گے مگر وہ جس کو خدا چاہے۔ پھر دوسری دفعہ پھونکا جائے گا تو فوراً سب کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 68
  • پارہ 24
  • صفحہ 466

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں۔ ایک بار نفخہ صور ہے عالم کے فنا کا، دوسرا ہے زندہ ہونے کا، یہ تیسرا بعد حشر کے ہے بیہوشی کا، چوتھا خبردار ہونے کا، اسکے بعد اللہ کے سامنے سب کی پیشی ہو گی"۔ اور تبغیر یسیر۔ لیکن اکثر علمائے محققین کے نزدیک کل دو مرتبہ نفخہ صور ہو گا۔ پہلی مرتبہ میں سب کے ہوش اڑ جائیں گے۔ پھر زندے تو مردہ ہو جائیں گے اور جو مر چکے تھے ان کی ارواح پر بیہوشی کی کیفیت طاری ہو جائے گی۔ بعدہٗ دوسرا نفخہ ہو گا جس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَنُفِخَاور پھونک ماری جائے گیwanufikha
  2. فِىمیںfī
  3. ٱلصُّورِصور (میں)l-ṣūri
  4. فَصَعِقَپس بےہوش ہوجائیں گےfaṣaʿiqa
  5. مَنجوman
  6. فِىمیںfī
  7. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں (میں) ہوں گےl-samāwāti
  8. وَمَناور جوwaman
  9. فِىمیںfī
  10. ٱلْأَرْضِزمین (میں) ہوں گےl-arḍi
  11. إِلَّامگرillā
  12. مَنجس کوman
  13. شَآءَچاہےshāa
  14. ٱللَّهُ ۖاللہl-lahu
  15. ثُمَّپھرthumma
  16. نُفِخَپھونکا جائے گاnufikha
  17. فِيهِاس میںfīhi
  18. أُخْرَىٰدوسری مرتبہukh'rā
  19. فَإِذَاتو دفعتاfa-idhā
  20. هُمْوہhum
  21. قِيَامٌۭکھڑے ہوں گےqiyāmun
  22. يَنظُرُونَدیکھ رہے ہوں گےyanẓurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں