تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جو اپنے قصد سے گناہ کرے گا اس کا وبال تو اسی پر پڑے گا اور اس کی سزا خاص اسی کو دی جائے گی کسی دوسرے کو سزا نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ ایسا تو وہ کر سکتا ہے جس کو واقعی بات کی خبر نہ ہو یا حکمت سے بےبہرہ ہو مگر حق سبحانہ تعالیٰ تو بلامبالغہ بصیغہ مبالغہ علیم و حکیم وہاں اس کی گنجائش کہاں تو اب خود چوری کر کے یہودی کے سر لگانے سےکیا نفع ہو سکتا ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں