مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 110

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن يعمل سوءا او يظلم نفسه ثم يستغفر الله يجد الله غفورا رحيما

اور جو شخص کوئی برا کام کر بیٹھے یا اپنے حق میں ظلم کرلے پھر خدا سے بخشش مانگے تو خدا کو بخشنے والا اور مہربان پائے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 110
  • پارہ 5
  • صفحہ 96

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

سوء اور ظلم سے بڑے اور چھوٹے گناہ مراد ہیں یا سوء سے وہ گناہ مراد ہے جس سے دوسرے کو درد پہنچے جیسے کسی پر تہمت لگانی اور ظلم وہ ہے کہ اس کی خرابی اپنے ہی نفس تک رہے یعنی گناہ کیسا ہی ہو اس کا علاج استغفار اور توبہ ہے توبہ کے بعد اللہ تعالیٰ البتہ معاف فرما دیتا ہے اگر آدمیوں نے جان بوجھ کر فریب سے کسی مجرم کی برأت ثابت کر دی یا غلطی سے مجرم کو بےقصور سمجھ گئے تو اس سے اس کے جرم میں تخفیف بھی نہیں ہو سکتی البتہ توبہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَناور جو کوئیwaman
  2. يَعْمَلْعمل کرے گاyaʿmal
  3. سُوٓءًابراsūan
  4. أَوْیاaw
  5. يَظْلِمْظلم کرے گاyaẓlim
  6. نَفْسَهُۥاپنے نفس پرnafsahu
  7. ثُمَّپھرthumma
  8. يَسْتَغْفِرِبخشش مانگے گاyastaghfiri
  9. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  10. يَجِدِپائے گاyajidi
  11. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  12. غَفُورًۭابخشنے والاghafūran
  13. رَّحِيمًۭامہربانraḥīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں