مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 147

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ما يفعل الله بعذابكم ان شكرتم وامنتم وكان الله شاكرا عليما

اگر تم (خدا کے شکرگزار رہو اور (اس پر) ایمان لے آؤ تو خدا تم کو عذاب دے کر کیا کرے گا۔ اور خدا تو قدرشناس اور دانا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 147
  • پارہ 5
  • صفحہ 101

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ تعالیٰ نیک کاموں کا قدردان ہے اور بندوں کی سب باتوں کو خوب جانتا ہے سو جو شخص اس کے حکم کو ممونیت اور شکرگذاری کے ساتھ تسلیم کرتا ہے اور اس پر یقین رکھتا ہے تو اللہ عادل رحیم کو ایسے شخص پر عذاب کرنے سے کوئی تعلق نہیں یعنی ایسے شخص کو ہرگز عذاب نہ دے گا وہ تو سرکش اور نافرمانوں کو عذاب دیتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَّاکیاmā
  2. يَفْعَلُکرے گاyafʿalu
  3. ٱللَّهُاللہl-lahu
  4. بِعَذَابِكُمْساتھ تمہارے عذاب کے۔ تمہیں عذاب دے کرbiʿadhābikum
  5. إِناگرin
  6. شَكَرْتُمْشکر ادا کیا تم نےshakartum
  7. وَءَامَنتُمْ ۚاور ایمان لائے تمwaāmantum
  8. وَكَانَاور ہےwakāna
  9. ٱللَّهُاللہl-lahu
  10. شَاكِرًاقدر دانshākiran
  11. عَلِيمًۭاعلم والا۔ جاننے والاʿalīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں