مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 149

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان تبدوا خيرا او تخفوه او تعفوا عن سوء فان الله كان عفوا قديرا

اگر تم لوگ بھلائی کھلم کھلا کرو گے یا چھپا کر یا برائی سے درگزر کرو گے تو خدا بھی معاف کرنے والا (اور) صاحب قدرت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 149
  • پارہ 6
  • صفحہ 102

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس آیت میں مظلوم کو معافی کی رغبت دلانی منظور ہے کہ حق تعالیٰ زبردست اور قدرت والا ہو کر خطا والوں کی خطا بخشتا ہے بندۂ زیر دست عاجز کو بطریق اولیٰ دوسروں کا قصور معاف کر دینا چاہئے۔ خلاصہ یہ ہوا کہ مظلوم کو ظالم سے بدلا لینا جائز ہے مگر افضل یہ ہے کہ صبر کرے اور بخش دے۔ آیت میں اشارہ ہے اس طرف کہ منافقوں کی اصلاح چاہتے ہو تو ان کی ایذا اور شرارت پر صبر کرو اور نرمی اور پردہ سے ان کو سمجھاؤ ظاہر کی طعن اور لعن سے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِناگرin
  2. تُبْدُوا۟تم ظاہر کرو گےtub'dū
  3. خَيْرًانیکیkhayran
  4. أَوْیاaw
  5. تُخْفُوهُتم چھپاؤ گے اس کوtukh'fūhu
  6. أَوْیاaw
  7. تَعْفُوا۟تم معاف کردوtaʿfū
  8. عَنسےʿan
  9. سُوٓءٍۢبرائیsūin
  10. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  11. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  12. كَانَہےkāna
  13. عَفُوًّۭامعاف کرنے والاʿafuwwan
  14. قَدِيرًاقدرت رکھنے والاqadīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں