مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 26

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يريد الله ليبين لكم ويهديكم سنن الذين من قبلكم ويتوب عليكم والله عليم حكيم

خدا چاہتا ہے کہ (اپنی آیتیں) تم سے کھول کھول کر بیان فرمائے اور تم کو اگلے لوگوں کے طریقے بتائے اور تم پر مہربانی کرے اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 26
  • پارہ 5
  • صفحہ 82

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ تعالیٰ کو ان احکام کے ارشاد سے مطلوب یہی ہے کہ تم کو حلال اور حرام کا حال معلوم ہو جائے اور تم کو پہلے انبیاء کا رستہ نصیب ہو جیسے حضرت ابراہیمؑ وغیرہ اور مغفرت کرے تمہاری اور اللہ کو تمہارے مصالح اور تمام حالات کا پورا علم ہے اور اس کے ہر حکم اور ہر تدبیر میں حکمت ہے تو اب اگر اس کے حکم کی اطاعت نہ کرو گے تو ہدایت سے محروم اور پہلوں کے بھی مخالف اور اللہ کی رحمت اور مغفرت سے محروم رہو گے۔فائدہپہلے سے زنا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يُرِيدُچاہتا ہےyurīdu
  2. ٱللَّهُاللہl-lahu
  3. لِيُبَيِّنَبیان کرےliyubayyina
  4. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  5. وَيَهْدِيَكُمْاور اور راہنمائی کرے تمہاریwayahdiyakum
  6. سُنَنَطریقوں کیsunana
  7. ٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīna
  8. مِنسےmin
  9. قَبْلِكُمْجو تم (سے) پہلے تھےqablikum
  10. وَيَتُوبَاورمہربان ہوwayatūba
  11. عَلَيْكُمْ ۗتم پرʿalaykum
  12. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  13. عَلِيمٌعلم والا ہےʿalīmun
  14. حَكِيمٌۭحکمت والا ہےḥakīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں