مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 33

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولكل جعلنا موالي مما ترك الوالدان والاقربون والذين عقدت ايمانكم فاتوهم نصيبهم ان الله كان على كل شيء شهيدا

اور جو مال ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ مریں تو (حق داروں میں تقسیم کردو کہ) ہم نے ہر ایک کے حقدار مقرر کردیئے ہیں اور جن لوگوں سے تم عہد کرچکے ہو ان کو بھی ان کا حصہ دو بےشک خدا ہر چیز کے سامنے ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 33
  • پارہ 5
  • صفحہ 83

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مرد ہو یا عورت ہر ایک کے لئے تم میں سے اے مسلمانو ہم نے وارث مقرر کر دیے اس مال کے جس کو چھوڑ مریں والدین اور قرابت والے کسی کو اس سے محروم نہیں رکھا اور جن لوگوں سے تمہارا معاہدہ ہوا ہے ان کو ان کا حصہ ضرور پہنچا دو اللہ تعالیٰ کو تمام امور کا علم ہےکہ وارثوں کا کیا حصہ ہونا چاہئے اور جن سے معاہدہ ہوا ہے ان کو کیا ملنا چاہئے اور ہمارے ان احکام کو کون بجا لاتا ہے اور کوں نافرمانی کر تا ہے۔فائداکثر لوگ حضرت ﷺ کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلِكُلٍّۢاور واسطے ہر ایک کےwalikullin
  2. جَعَلْنَابنا دیے ہم نےjaʿalnā
  3. مَوَٰلِىَوارث ۔ مقدارmawāliya
  4. مِمَّااس سے جوmimmā
  5. تَرَكَچھوڑ جائیںtaraka
  6. ٱلْوَٰلِدَانِوالدینl-wālidāni
  7. وَٱلْأَقْرَبُونَ ۚاور رشتہ دارwal-aqrabūna
  8. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  9. عَقَدَتْگرہ باندھیʿaqadat
  10. أَيْمَـٰنُكُمْتمہارے دائیں ہاتھ نےaymānukum
  11. فَـَٔاتُوهُمْپس دو تم ان کوfaātūhum
  12. نَصِيبَهُمْ ۚان کا حصہnaṣībahum
  13. إِنَّبیشکinna
  14. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  15. كَانَہےkāna
  16. عَلَىٰاوپرʿalā
  17. كُلِّہرkulli
  18. شَىْءٍۢچیز کےshayin
  19. شَهِيدًاگواہshahīdan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں