مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 32

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تتمنوا ما فضل الله به بعضكم على بعض للرجال نصيب مما اكتسبوا وللنساء نصيب مما اكتسبن واسالوا الله من فضله ان الله كان بكل شيء عليما

اور جس چیز میں خدا نے تم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اس کی ہوس مت کرو مردوں کو ان کاموں کا ثواب ہے جو انہوں نے کئے اور عورتوں کو ان کاموں کا ثواب ہے جو انہوں نے کئے اور خدا سے اس کا فضل (وکرم) مانگتے رہو کچھ شک نہیں کہ خدا ہر چیز سے واقف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 32
  • پارہ 5
  • صفحہ 83

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی حق تعالیٰ جو کسی کو کسی پر کسی امر میں شرافت و فضیلت اور اختصاص و امتیار عنایت فرمائے تو تم اس کی ہوس اور حرص مت کرو کیونکہ یہ بھی گویا ایسا ہی ہے کہ کسی کے خاص مال اور جان میں بلاوجہ دست اندازی کی جائے جس کی حرمت ابھی گذر چکی اور نیز اس سے باہم تحاسد و تباغض پیدا ہوتا ہے اور حکمت الہٰی کی مخالفت بھی لازم آتی ہے۔ بعض عورتوں نے آپ ﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ کیا سبب ہے کہ ہر جگہ حق تعالیٰ مردوں کو خطاب فرماتا ہے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَتَمَنَّوْا۟تم تمنا کروtatamannaw
  3. مَااس کی جوmā
  4. فَضَّلَفضیلت دیfaḍḍala
  5. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  6. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  7. بَعْضَكُمْتم میں سے بعض کوbaʿḍakum
  8. عَلَىٰپرʿalā
  9. بَعْضٍۢ ۚبعض اس میں سے جوbaʿḍin
  10. لِّلرِّجَالِمردوں کے لیےlilrrijāli
  11. نَصِيبٌۭایک حصہ ہےnaṣībun
  12. مِّمَّااس میں سے جوmimmā
  13. ٱكْتَسَبُوا۟ ۖانہوں نے کمایاik'tasabū
  14. وَلِلنِّسَآءِاور عورتوں کے لئیےwalilnnisāi
  15. نَصِيبٌۭایک حصہnaṣībun
  16. مِّمَّااس میں سے جوmimmā
  17. ٱكْتَسَبْنَ ۚانہوں نے کمایاik'tasabna
  18. وَسْـَٔلُوا۟اور سوال کروwasalū
  19. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  20. مِنمیں سےmin
  21. فَضْلِهِۦٓ ۗاس کے فضلfaḍlihi
  22. إِنَّبیشکinna
  23. ٱللَّهَاللہl-laha
  24. كَانَہےkāna
  25. بِكُلِّساتھ ہرbikulli
  26. شَىْءٍچیز کےshayin
  27. عَلِيمًۭاجاننے والاʿalīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں