مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

رفيع الدرجات ذو العرش يلقي الروح من امره على من يشاء من عباده لينذر يوم التلاق

مالک درجات عالی اور صاحب عرش ہے۔ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے وحی بھیجتا ہے تاکہ ملاقات کے دن سے ڈراوے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 15
  • پارہ 24
  • صفحہ 468

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بھید کی بات سے وحی مراد ہے جو اول انبیاء علیہم السلام پر اترتی ہے اور ان کے ذریعے سے دوسرے بندوں کو پہنچ جاتی ہے۔ چنانچہ قیامت تک اسی طرح پہنچتی رہے گی۔ یعنی جس دن تمام اولین و آخرین مل کر اللہ تعالیٰ کی پیشی میں حاضر ہوں گے اور ہر ایک شخص اپنے اچھے یا برے عمل سے ملاقات کرے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. رَفِيعُبلندrafīʿu
  2. ٱلدَّرَجَـٰتِدرجوں والا ہےl-darajāti
  3. ذُووالا ہےdhū
  4. ٱلْعَرْشِعرش (والا ہے)l-ʿarshi
  5. يُلْقِىڈالتا ہےyul'qī
  6. ٱلرُّوحَوحی کوl-rūḥa
  7. مِنْسےmin
  8. أَمْرِهِۦاپنے حکم (سے)amrihi
  9. عَلَىٰپرʿalā
  10. مَنجس پرman
  11. يَشَآءُوہ چاہتا ہےyashāu
  12. مِنْسےmin
  13. عِبَادِهِۦاپنے بندوں میں (سے)ʿibādihi
  14. لِيُنذِرَتاکہ وہ خبردار کرےliyundhira
  15. يَوْمَدن(سے)yawma
  16. ٱلتَّلَاقِملاقات کےl-talāqi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں