مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 16

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يوم هم بارزون لا يخفى على الله منهم شيء لمن الملك اليوم لله الواحد القهار

جس روز وہ نکل پڑیں گے ان کی کوئی چیز خدا سے مخفی نہ رہے گی۔ آج کس کی بادشاہت ہے؟ خدا کی جو اکیلا اور غالب ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 16
  • پارہ 24
  • صفحہ 468

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قبروں سے نکل کر ایک کھلے کف دست میدان میں حاضر ہوں گے۔ یہاں کوئی آڑ پہاڑ حائل نہ ہو گا۔ یعنی خوب سمجھ لو اس حاکم اعلٰی کے دربار میں حاضر ہونا ہے۔ جس پر تمہاری کوئی حالت پوشیدہ نہیں۔ سب ظاہر و باطن احوال کھول کر رکھ دیئے جائیں گے۔ یعنی اس دن تمام وسائط و حُجب اٹھ جائیں گے۔ ظاہری اور مجازی رنگ میں بھی کسی کی بادشاہت نہ رہے گی۔ اسی اکیلے شہنشاہ مطلق کا راج ہو گا جس کے آگے ہر ایک طاقت دبی ہوئی ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَجس دنyawma
  2. هُموہhum
  3. بَـٰرِزُونَ ۖظاہر ہوں گےbārizūna
  4. لَانہlā
  5. يَخْفَىٰچھپی ہوگیyakhfā
  6. عَلَىپرʿalā
  7. ٱللَّهِاللہ (پر)l-lahi
  8. مِنْهُمْان میں سے۔ ان کیmin'hum
  9. شَىْءٌۭ ۚکوئی چیزshayon
  10. لِّمَنِ(کہا جائے گا) کس کے لیے ہےlimani
  11. ٱلْمُلْكُبادشاہتl-mul'ku
  12. ٱلْيَوْمَ ۖآج کے دنl-yawma
  13. لِلَّهِاللہ ہی کے لیے ہےlillahi
  14. ٱلْوَٰحِدِجو ایک ہےl-wāḥidi
  15. ٱلْقَهَّارِزبردست ہےl-qahāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں