مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن آیت 16 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

يَوْمَ هُم بَـٰرِزُونَ ۖ لَا يَخْفَىٰ عَلَى ٱللَّهِ مِنْهُمْ شَىْءٌ ۚ لِّمَنِ ٱلْمُلْكُ ٱلْيَوْمَ ۖ لِلَّهِ ٱلْوَٰحِدِ ٱلْقَهَّارِ ﴿١٦﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

میدان حشر

یعنی قبروں سے نکل کر ایک کھلے کف دست میدان میں حاضر ہوں گے۔ یہاں کوئی آڑ پہاڑ حائل نہ ہو گا۔

یعنی خوب سمجھ لو اس حاکم اعلٰی کے دربار میں حاضر ہونا ہے۔ جس پر تمہاری کوئی حالت پوشیدہ نہیں۔ سب ظاہر و باطن احوال کھول کر رکھ دیئے جائیں گے۔

یعنی اس دن تمام وسائط و حُجب اٹھ جائیں گے۔ ظاہری اور مجازی رنگ میں بھی کسی کی بادشاہت نہ رہے گی۔ اسی اکیلے شہنشاہ مطلق کا راج ہو گا جس کے آگے ہر ایک طاقت دبی ہوئی ہے۔