حضرت موسٰی علیہ السلام کا پیغمبرانہ جواب
حضرت موسٰیؑ کو جب ان کے مشوروں کی خبر پہنچی تو اپنی قوم سے فرمایا کہ مجھے ان دھمکیوں کی مطلق پروا نہیں۔ فرعون اکیلا تو کیا، ساری دنیا کے متکبرین و جبّار ین جمع ہو جائیں تب بھی میرا اور تمہارا پروردگار ان کے شر سے بچانے کے لئے کافی ہے۔ میں اپنے کو تنہا اسی کی پناہ میں دے چکا ہوں۔ وہ ہی میرا حامی و مددگار ہے۔ کما قال تعالیٰ لَا تَخَافَاۤ اِنَّنِیۡ مَعَکُمَاۤ اَسۡمَعُ وَ اَرٰی (طٰہٰ۔۴۶) بھلا اسکی حمایت و امداد کے بعد کسی مغرور انسان کا کیا ڈر۔
حضرت شاہ صاحبؒ لکھتےہیں "جس کو حساب کا یقین ہو وہ ظلم کاہے کو کرے گا"۔