مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 57

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لخلق السماوات والارض اكبر من خلق الناس ولكن اكثر الناس لا يعلمون

آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا لوگوں کے پیدا کرنے کی نسبت بڑا (کام) ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 57
  • پارہ 24
  • صفحہ 473

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بظاہر مادی حیثیت میں آسمان و زمین کی عظمت و جسامت کے سامنے انسان کی کیا حقیقت ہے لیکن مشرکین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا وہ ہی خدا وند قدوس ہے ۔ پھر جس نے اتنی بڑی مخلوقات کو پیدا کیا اسے آدمیوں کا پہلی بار یا دوسری بار پیدا کر دینا کیا مشکل ہو گا۔ تعجب ہے کہ ایسی موٹی بات کو بہت لوگ نہیں سمجھتے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَخَلْقُیقینا پیدائشlakhalqu
  2. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwāti
  3. وَٱلْأَرْضِاور زمین کیwal-arḍi
  4. أَكْبَرُزیادہ بڑی ہےakbaru
  5. مِنْسےmin
  6. خَلْقِپیدائش (سے)khalqi
  7. ٱلنَّاسِانسانوں کیl-nāsi
  8. وَلَـٰكِنَّاور لیکنwalākinna
  9. أَكْثَرَاکثرakthara
  10. ٱلنَّاسِلوگl-nāsi
  11. لَانہیںlā
  12. يَعْلَمُونَعلم رکھتےyaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں