موجودہ منکرین بھی اہل دوزخ ہیں
یعنی جس طرح اگلی قوموں پر عذاب آنے کی بات پوری اتر چکی، موجودالوقت منکروں پر بھی اتری ہوئی سمجھو۔ اور جس طرح پیغمبروں کے اعلان کے موافق کافروں پر دنیوی عذاب آ کر رہا۔ تیرے رب کی یہ بات بھی ثابت شدہ حقیقت ہے کہ آخرت میں ان لوگوں کا ٹھکانہ دوزخ ہو گا۔ (تنبیہ) بعض نے اَنَّہُمۡ اَصۡحٰبُ النَّارِ کو لِاَ نَّھُمْ کے معنی میں لے کر یہ مطلب بیان کیا ہے کہ گذشتہ منکروں کا طرح موجودہ منکروں پر بھی اللہ کی بات سچی ہے کیونکہ یہ بھی اصحاب النار میں سے ہیں۔