جس پر کسی حیثیت سے کبھی فنا اور موت طاری نہیں ہوئی، نہ ہو سکتی ہے۔ اور ظاہر ہے جب اسکی حیات ذاتی ہوئی تو تمام لوزام حیات بھی ذاتی ہوں گے۔
کلمہ توحید الحمدللہ
کمالات اور خوبیاں سب وجود حیات کے تابع ہیں۔ جو حیّ علی الاطلاق ہے وہ ہی عبادت کا مستحق اور تمام کمالات اور خوبیوں کا مالک ہو گا۔ اسی لئے ہُوَ الۡحَیُّ کے بعد اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ فرمایا ۔ جیسا کہ پہلی آیت میں نعمتوں کا ذکر کر کے فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ رَبُّ الۡعٰلَمِیۡنَ فرمایا تھا۔ بعض سلف سے منقول ہے کہ لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہَ کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ کہنا چاہیئے۔ اس کا ماخذ یہ ہی آیت ہے۔