کفار پر شیاطین کا تسلط
یعنی ان پر شیاطین تعینات تھے کہ انکو برے کام جو پہلے کئے یا آگے کرتے، بھلے کر کے دکھلائیں اور تباہ کن ماضی و مستقبل کو خوبصورت بنا کر انکے سامنے پیش کریں۔ اور یہ شیطانوں کا تعینات کیا جانا بھی انکے اعراض عن الذکر کا نتیجہ تھا کما قال تعالیٰ وَ مَنۡ یَّعۡشُ عَنۡ ذِکۡرِ الرَّحۡمٰنِ نُقَیِّضۡ لَہٗ شَیۡطٰنًا فَہُوَ لَہٗ قَرِیۡنٌ (زخرف۔۳۶)۔
یعنی وہ ہی بات جو شروع میں کہی گئ تھی۔ لَاَمۡلَـَٔنَّ جَہَنَّمَ مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ اَجۡمَعِیۡنَ (ھود۔۱۱۹)
جب آدمی کو خسارہ آتا ہے تو اسی طرح آتا ہے اور ایسے ہی سامان ہو جاتے ہیں۔