مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حٰم السجدہ، آیت 39

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن اياته انك ترى الارض خاشعة فاذا انزلنا عليها الماء اهتزت وربت ان الذي احياها لمحيي الموتى انه على كل شيء قدير

اور (اے بندے یہ) اسی کی قدرت کے نمونے ہیں کہ تو زمین کو دبی ہوئی (یعنی خشک) دیکھتا ہے۔ جب ہم اس پر پانی برسا دیتے ہیں تو شاداب ہوجاتی اور پھولنے لگتی ہے تو جس نے زمین کو زندہ کیا وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ بےشک وہ ہر چیز پر قادر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 39
  • پارہ 24
  • صفحہ 481

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی زمین کو دیکھو بیچاری چپ چاپ، ذلیل و خوار بوجھ میں دبی ہوئی پڑی رہتی ہے۔ خشکی کے وقت ہر طرف خاک اڑتی ہوئی نظر آتی ہے۔ لیکن جہاں بارش کا ایک چھینٹا پڑا، پھر اس کی تروتازگی، رونق اور ابھار قابل دید ہو جاتا ہے۔ آخر یہ انقلاب کس کے دست قدرت کے تصرف کا نیتجہ ہے۔ جس خدا نے اس طرح مردہ زمین کو زندہ کر دیا، کیا وہ مرے ہوئے انسانوں کے بدن میں دوبارہ جان نہیں ڈال سکتا؟ اور کیا وہ قادر مطلق مرے ہوئے دلوں کو دعوت الی اللہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنْاور سےwamin
  2. ءَايَـٰتِهِۦٓاس کی نشانیوں میں (سے)āyātihi
  3. أَنَّكَبیشک تمannaka
  4. تَرَىتم دیکھتے ہوtarā
  5. ٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍa
  6. خَـٰشِعَةًۭدبی ہوئیkhāshiʿatan
  7. فَإِذَآپھر جبfa-idhā
  8. أَنزَلْنَااتارتے ہیں ہمanzalnā
  9. عَلَيْهَااس پرʿalayhā
  10. ٱلْمَآءَپانیl-māa
  11. ٱهْتَزَّتْوہ ہلتی ہےih'tazzat
  12. وَرَبَتْ ۚاور پھولتی ہےwarabat
  13. إِنَّبیشکinna
  14. ٱلَّذِىٓوہ ذاتalladhī
  15. أَحْيَاهَاجس نے زندہ کیا اس کوaḥyāhā
  16. لَمُحْىِالبتہ زندہ کرنے والا ہےlamuḥ'yī
  17. ٱلْمَوْتَىٰٓ ۚمردوں کوl-mawtā
  18. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  19. عَلَىٰپرʿalā
  20. كُلِّہرkulli
  21. شَىْءٍۢچیز (پر)shayin
  22. قَدِيرٌقادر ہےqadīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں