مومنین کا عفو و بدلہ
بدلہ کے طور پر جو برائی کی جائے وہ حقیقۃً نہیں محض صورۃً برائی ہوتی ہے۔ "سَیِّئہ" کا اطلاق اس پر مشاکلۃً کیا گیا۔
عدل کے ساتھ انتقام کی اجازت
یعنی ظلم اور زیادتی تو اللہ کے ہاں کسی حالت میں پسند نہیں۔ بہترین خصلت یہ ہے کہ آدمی جتنا بدلہ لے سکتا ہے اس سے بھی درگذر کرے۔ بشرطیکہ درگذر کرنے میں بات سنورتی ہو۔