بیٹیوں کے ہونے پر کفار کا غم
یعنی جو اولاد اناث خدا کے لئے تجویز کر رہے ہیں وہ ان کے زعم میں ایسی عیب دار اور ذلیل و حقیر ہے کہ اگر خود انہیں اس کے ملنے کی خوشخبری سنائی جائے تو مارے رنج اور غصہ کے تیور بدل جائیں۔ اور دل ہی دل میں پیچ و تاب کھاتے رہیں اسکی پوری تقریر سورہ "صافات" کے اخیر رکوع میں گذر چکی ہے۔