مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زخرف، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا بشر احدهم بما ضرب للرحمن مثلا ظل وجهه مسودا وهو كظيم

حالانکہ جب ان میں سے کسی کو اس چیز کی خوشخبری دی جاتی ہے جو انہوں نے خدا کے لئے بیان کی ہے تو اس کا منہ سیاہ ہوجاتا اور وہ غم سے بھر جاتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 89 میں سے آیت 17
  • پارہ 25
  • صفحہ 490

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو اولاد اناث خدا کے لئے تجویز کر رہے ہیں وہ ان کے زعم میں ایسی عیب دار اور ذلیل و حقیر ہے کہ اگر خود انہیں اس کے ملنے کی خوشخبری سنائی جائے تو مارے رنج اور غصہ کے تیور بدل جائیں۔ اور دل ہی دل میں پیچ و تاب کھاتے رہیں اسکی پوری تقریر سورہ "صافات" کے اخیر رکوع میں گذر چکی ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَاحالانکہ جبwa-idhā
  2. بُشِّرَخوش خبری دی جاتی ہےbushira
  3. أَحَدُهُمان میں سے کسی ایک کوaḥaduhum
  4. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  5. ضَرَبَاس نے بیان کیاḍaraba
  6. لِلرَّحْمَـٰنِرحمن کے لیےlilrraḥmāni
  7. مَثَلًۭامثالmathalan
  8. ظَلَّہوجاتا ہےẓalla
  9. وَجْهُهُۥاس کا چہراwajhuhu
  10. مُسْوَدًّۭاسیاہmus'waddan
  11. وَهُوَاور وہwahuwa
  12. كَظِيمٌغم کے گھونٹ پینے والا ہوتاkaẓīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں