مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زخرف، آیت 19

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وجعلوا الملائكة الذين هم عباد الرحمن اناثا اشهدوا خلقهم ستكتب شهادتهم ويسالون

اور انہوں نے فرشتوں کو کہ وہ بھی خدا کے بندے ہیں (خدا کی) بیٹیاں مقرر کیا۔ کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت حاضر تھے عنقریب ان کی شہادت لکھ لی جائے گی اور ان سے بازپرس کی جائے گی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 89 میں سے آیت 19
  • پارہ 25
  • صفحہ 490

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ ان کا ایک اور جھوٹ ہے کہ فرشتوں کو عورتوں کی صف میں داخل کرتے ہیں۔ حالانکہ وہ نہ عورت نہ مرد جنس ہی علیحدہ ہے۔ یعنی کوئی دلیل عقلی و نقلی تو انکے پاس اس دعوے پر نہیں۔ پھر کیا اللہ نے جب فرشتوں کو بنایا تو یہ کھڑے دیکھ رہے تھے کہ مرد نہیں عورت بنایا ہے۔ بہت اچھا! انکی یہ گواہی دفتر اعمال میں لکھ لی جاتی ہے۔ خدائی عدالت میں جس وقت پیش ہوں گے تب اس کے متعلق ان سے پوچھا جائے گا کہ تم نے ایسا کیوں کہا تھا۔ اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَعَلُوا۟اور انہوں نے بنا لیےwajaʿalū
  2. ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَفرشتوں کوl-malāikata
  3. ٱلَّذِينَان کوalladhīna
  4. هُمْوہ جوhum
  5. عِبَـٰدُبندے ہیںʿibādu
  6. ٱلرَّحْمَـٰنِرحمن کےl-raḥmāni
  7. إِنَـٰثًا ۚعورتیں۔ بیٹیاںināthan
  8. أَشَهِدُوا۟کیا وہ گواہ تھے۔ کیا وہ حاضر تھےashahidū
  9. خَلْقَهُمْ ۚان کی ساخت۔ ان کی تخلیق کے وقتkhalqahum
  10. سَتُكْتَبُضرور لکھی جائے گیsatuk'tabu
  11. شَهَـٰدَتُهُمْان کی گواہیshahādatuhum
  12. وَيُسْـَٔلُونَاور وہ پوچھے جائیں گےwayus'alūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں