مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أُنثَى

قرآن میں أنثى

معنی: عورت

أنثى قرآن کی 16 سورتوں کی 22 آیات میں 24 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
24
آیات
22
سورتیں
16
مادّہ
أ ن ث

أُنثَى

اسم · 24 بار

معنی: عورت · دوسرے تراجم: مادہ, لڑکیاں, لڑکی, مانند لڑکی کے۔ لڑکی کی طرح

قرآن میں صورتیں

  • أُنثَىٰ ×8
  • إِنَٰثًا ×5
  • وَٱلْأُنثَىٰ ×4
  • بِٱلْأُنثَىٰ ×2
  • ٱلْأُنثَىٰ ×2
  • كَٱلْأُنثَىٰ ×1
  • وَإِنَٰثًا ×1
  • وَأُنثَىٰ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الأنثى: خلاف الذكر، ويقالان في الأصل اعتبارا بالفرجين، قال عز وجل: ومن يعمل من الصالحات من ذكر أو أنثى [النساء/ 124] ، ولما كان الأنثى في جميع الحيوان تضعف عن الذكر اعتبر فيها الضعف، فقيل لما يضعف عمله: أنثى، ومنه قيل: حديد أنيث ، قال الشاعر:28-... عندي ... جراز لا أفل ولا أنيث

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

وأما الهمزة والنون والثاء فقال الخليل وغيره: الأنثى خلاف الذكر. ويقال: سيف [أنيث] الحديد: إذا كانت حديدته أنثى. والأنثيان: الخصيتان. والأنثيان أيضا: الأذنان. قال:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ أ ن ث پر مکمل اندراجات

أنثى والی آیات

22 میں سے آیات 1–20

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! تم کو مقتولوں کے بارےمیں قصاص (یعنی خون کے بدلے خون) کا حکم دیا جاتا ہے (اس طرح پر کہ) آزاد کے بدلے آزاد (مارا جائے) اور غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت اور قاتل کو اس کے (مقتول) بھائی (کے قصاص میں) سے کچھ معاف کردیا جائے تو (وارث مقتول) کو پسندیدہ طریق سے (قرار داد کی) پیروی (یعنی مطالبہٴ خون بہا) کرنا اور (قاتل کو) خوش خوئی کے ساتھ ادا کرنا چاہیئے یہ پروردگار کی طرف سے تمہارے لئے آسانی اور مہربانی ہے جو اس کے بعد زیادتی کرے اس کے لئے دکھ کا عذاب ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:178
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب ان کے ہاں بچہ پیدا ہوا اور جو کچھ ان کے ہاں پیدا ہوا تھا خدا کو خوب معلوم تھا تو کہنے لگیں کہ پروردگار! میرے تو لڑکی ہوئی ہے اور (نذر کے لیے) لڑکا (موزوں تھا کہ وہ) لڑکی کی طرح (ناتواں) نہیں ہوتا اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے اور میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:36
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ان کے پرردگار نے ان کی دعا قبول کر لی (اور فرمایا) کہ میں کسی عمل کرنے والے کے عمل کو مرد ہو یا عورت ضائع نہیں کرتا تم ایک دوسرے کی جنس ہو تو جو لوگ میرے لیے وطن چھوڑ گئے اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور لڑے اور قتل کیے گئے میں ان کے گناہ دور کردوں گا اور ان کو بہشتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں (یہ) خدا کے ہاں سے بدلہ ہے اور خدا کے ہاں اچھا بدلہ ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:195
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ جو خدا کے سوا پرستش کرتے ہیں تو عورتوں کی اور پکارتے ہیں تو شیطان کی سرکش ہی کو

    سورہ نساء، آیت 4:117
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو نیک کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور وہ صاحب ایمان بھی ہوگا تو ایسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے اور ان کی تل برابر بھی حق تلفی نہ کی جائے گی

    سورہ نساء، آیت 4:124
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا ہی اس بچے سے واقف ہے جو عورت کے پیٹ میں ہوتا ہے اور پیٹ کے سکڑنے اور بڑھنے سے بھی (واقف ہے) ۔ اور ہر چیز کا اس کے ہاں ایک اندازہ مقرر ہے

    سورہ رعد، آیت 13:8
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    حالانکہ جب ان میں سے کسی کو بیٹی (کے پیدا ہونے) کی خبر ملتی ہے تو اس کا منہ (غم کے سبب) کالا پڑ جاتا ہے اور (اس کے دل کو دیکھو تو) وہ اندوہناک ہوجاتا ہے

    سورہ نحل، آیت 16:58
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو شخص نیک اعمال کرے گا مرد ہو یا عورت وہ مومن بھی ہوگا تو ہم اس کو (دنیا میں) پاک (اور آرام کی) زندگی سے زندہ رکھیں گے اور (آخرت میں) اُن کے اعمال کا نہایت اچھا صلہ دیں گے

    سورہ نحل، آیت 16:97
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (مشرکو!) کیا تمہارے پروردگار نے تم کو لڑکے دیئے اور خود فرشتوں کو بیٹیاں بنایا۔ کچھ شک نہیں کہ (یہ) تم بڑی (نامعقول بات) کہتے ہو

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:40
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا ہی نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تم کو جوڑا جوڑا بنا دیا۔ اور کوئی عورت نہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے۔ اور نہ کسی بڑی عمر والے کو عمر زیادہ دی جاتی ہے اور نہ اس کی عمر کم کی جاتی ہے مگر (سب کچھ) کتاب میں (لکھا ہوا) ہے۔ بےشک یہ خدا کو آسان ہے

    سورہ فاطر، آیت 35:11
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا اور وہ (اس وقت) موجود تھے

    سورہ صافات، آیت 37:150
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو برے کام کرے گا اس کو بدلہ بھی ویسا ہی ملے گا۔ اور جو نیک کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور وہ صاحب ایمان بھی ہوگا تو ایسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے وہاں ان کو بےشمار رزق ملے گا

    سورہ مومن، آیت 40:40
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    قیامت کے علم کا حوالہ اسی کی طرف دیا جاتا ہے (یعنی قیامت کا علم اسی کو ہے) اور نہ تو پھل گا بھوں سے نکلتے ہیں اور نہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے۔ اور جس دن وہ ان کو پکارے گا (اور کہے گا) کہ میرے شریک کہاں ہیں تو وہ کہیں گے کہ ہم تجھ سے عرض کرتے ہیں کہ ہم میں سے کسی کو (ان کی) خبر ہی نہیں

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:47
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (تمام) بادشاہت خدا ہی کی ہے آسمانوں کی بھی اور زمین کی بھی۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے بخشتا ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:49
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا ان کو بیٹے اور بیٹیاں دونوں عنایت فرماتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے بےاولاد رکھتا ہے۔ وہ تو جاننے والا (اور) قدرت والا ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:50
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور انہوں نے فرشتوں کو کہ وہ بھی خدا کے بندے ہیں (خدا کی) بیٹیاں مقرر کیا۔ کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت حاضر تھے عنقریب ان کی شہادت لکھ لی جائے گی اور ان سے بازپرس کی جائے گی

    سورہ زخرف، آیت 43:19
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لوگو! ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہاری قومیں اور قبیلے بنائے۔ تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کرو۔ اور خدا کے نزدیک تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ بےشک خدا سب کچھ جاننے والا (اور) سب سے خبردار ہے

    سورہ حجرات، آیت 49:13
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (مشرکو!) کیا تمہارے لئے تو بیٹے اور خدا کے لئے بیٹیاں

    سورہ نجم، آیت 53:21
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ فرشتوں کو (خدا کی) لڑکیوں کے نام سے موسوم کرتے ہیں

    سورہ نجم، آیت 53:27
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ کہ وہی نر اور مادہ دو قسم (کے حیوان) پیدا کرتا ہے

    سورہ نجم، آیت 53:45