مکہ اور طائف کے سرداروں پر قرآن کیوں نہیں اترا
یعنی نبوت و رسالت کے مناصب کی تقسیم کیا تمہارے ہاتھ میں دیدی گئی ہے جو انتخاب پر بحث کر رہے ہو۔
روزی کی تقسیم
یعنی کسی کو غنی کسی کو فقیر کر دیا۔ ایک کو بے شمار دولت دے دی، ایک کو اس سے کم۔ کوئی تابع ہے کوئی متبوع۔
یعنی نبوت و رسالت کا شرف تو ظاہری مال و جاہ اور دنیوی سازوسامان سے کہیں اعلیٰ ہے۔ جب اللہ نے دنیا کی روزی ان کی تجویز پر نہیں بانٹی، پیغمبری انکی تجویز پر کیونکر دے آگے دنیا کے مال و دولت اور مادی سامان کا اللہ کے ہاں بے وقعت اور حقیر ہونا بیان کرتے ہیں۔