مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زخرف، آیت 32

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اهم يقسمون رحمت ربك نحن قسمنا بينهم معيشتهم في الحياة الدنيا ورفعنا بعضهم فوق بعض درجات ليتخذ بعضهم بعضا سخريا ورحمت ربك خير مما يجمعون

کیا یہ لوگ تمہارے پروردگار کی رحمت کو بانٹتے ہیں؟ ہم نے ان میں ان کی معیشت کو دنیا کی زندگی میں تقسیم کردیا اور ایک کے دوسرے پر درجے بلند کئے تاکہ ایک دوسرے سے خدمت لے اور جو کچھ یہ جمع کرتے ہیں تمہارے پروردگار کی رحمت اس سے کہیں بہتر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 89 میں سے آیت 32
  • پارہ 25
  • صفحہ 491

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی نبوت و رسالت کے مناصب کی تقسیم کیا تمہارے ہاتھ میں دیدی گئی ہے جو انتخاب پر بحث کر رہے ہو۔ یعنی کسی کو غنی کسی کو فقیر کر دیا۔ ایک کو بے شمار دولت دے دی، ایک کو اس سے کم۔ کوئی تابع ہے کوئی متبوع۔ یعنی نبوت و رسالت کا شرف تو ظاہری مال و جاہ اور دنیوی سازوسامان سے کہیں اعلیٰ ہے۔ جب اللہ نے دنیا کی روزی ان کی تجویز پر نہیں بانٹی، پیغمبری انکی تجویز پر کیونکر دے آگے دنیا کے مال و دولت اور مادی سامان کا اللہ کے ہاں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَهُمْکیا وہahum
  2. يَقْسِمُونَتقسیم کرتے پھرتے ہیںyaqsimūna
  3. رَحْمَتَرحمتraḥmata
  4. رَبِّكَ ۚتیرے رب کیrabbika
  5. نَحْنُہم نےnaḥnu
  6. قَسَمْنَاتقسیم کیqasamnā
  7. بَيْنَهُمان کے درمیانbaynahum
  8. مَّعِيشَتَهُمْان کی معیشتmaʿīshatahum
  9. فِىمیںfī
  10. ٱلْحَيَوٰةِزندگیl-ḥayati
  11. ٱلدُّنْيَا ۚدنیا کیl-dun'yā
  12. وَرَفَعْنَااور بلند کیا ہم نےwarafaʿnā
  13. بَعْضَهُمْان میں سے بعض کوbaʿḍahum
  14. فَوْقَپرfawqa
  15. بَعْضٍۢبعضbaʿḍin
  16. دَرَجَـٰتٍۢدرجوں میںdarajātin
  17. لِّيَتَّخِذَتاکہ بنائیںliyattakhidha
  18. بَعْضُهُمان میں سے بعضbaʿḍuhum
  19. بَعْضًۭابعض کوbaʿḍan
  20. سُخْرِيًّۭا ۗخدمت گار۔ تابع دارsukh'riyyan
  21. وَرَحْمَتُاور رحمتwaraḥmatu
  22. رَبِّكَتیرے رب کیrabbika
  23. خَيْرٌۭبہتر ہےkhayrun
  24. مِّمَّاہراس چیز سےmimmā
  25. يَجْمَعُونَجو وہ جمع کررہے ہیںyajmaʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں