مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زخرف آیت 39 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَلَن يَنفَعَكُمُ ٱلْيَوْمَ إِذ ظَّلَمْتُمْ أَنَّكُمْ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ ﴿٣٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

کفار کا شیطان پر غصہ

دنیا کا قاعدہ ہے کہ جس مصیبت میں عام طور پر چھوٹے بڑے سب شریک ہوں تو کچھ ہلکی معلوم ہونے لگتی ہے۔ مشہور ہے۔ "مرگ انبوہ جشنے دارو" مگر دوزخ میں تمام شاطین الانس والجن اور تابعین و متبوعین کا عذاب میں شریک ہونا کسی کو کچھ فائدہ نہ دے گا۔ عذاب کی شدت ایسی ہو گی کہ اس طرح کی سطحی باتوں سے تسلی اور تخفیف نہیں ہو سکتی۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "یعنی کافر کہیں گے کہ انہوں نے ہمکو عذاب میں ڈلوایا، خوب ہوا یہ بھی نہ بچے، لیکن اگر دوسرا بھی پکڑا گیا تو اسکو کیا فائدہ"۔