مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زخرف، آیت 39

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولن ينفعكم اليوم اذ ظلمتم انكم في العذاب مشتركون

اور جب تم ظلم کرتے رہے تو آج تمہیں یہ بات فائدہ نہیں دے سکتی کہ تم (سب) عذاب میں شریک ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 89 میں سے آیت 39
  • پارہ 25
  • صفحہ 492

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

دنیا کا قاعدہ ہے کہ جس مصیبت میں عام طور پر چھوٹے بڑے سب شریک ہوں تو کچھ ہلکی معلوم ہونے لگتی ہے۔ مشہور ہے۔ "مرگ انبوہ جشنے دارو" مگر دوزخ میں تمام شاطین الانس والجن اور تابعین و متبوعین کا عذاب میں شریک ہونا کسی کو کچھ فائدہ نہ دے گا۔ عذاب کی شدت ایسی ہو گی کہ اس طرح کی سطحی باتوں سے تسلی اور تخفیف نہیں ہو سکتی۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "یعنی کافر کہیں گے کہ انہوں نے ہمکو عذاب میں ڈلوایا، خوب ہوا یہ بھی نہ بچے،…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَناور ہرگز نہیںwalan
  2. يَنفَعَكُمُنفع دے گا تم کوyanfaʿakumu
  3. ٱلْيَوْمَآجl-yawma
  4. إِذجبidh
  5. ظَّلَمْتُمْظلم کیا تم نےẓalamtum
  6. أَنَّكُمْبیشک تمannakum
  7. فِىمیںfī
  8. ٱلْعَذَابِعذابl-ʿadhābi
  9. مُشْتَرِكُونَمشترک ہوmush'tarikūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں