مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زخرف، آیت 51

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ونادى فرعون في قومه قال يا قوم اليس لي ملك مصر وهذه الانهار تجري من تحتي افلا تبصرون

اور فرعون نے اپنی قوم سے پکار کر کہا کہ اے قوم کیا مصر کی حکومت میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ اور یہ نہریں جو میرے (محلوں کے) نیچے بہہ رہی ہیں (میری نہیں ہیں) کیا تم دیکھتے نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 89 میں سے آیت 51
  • پارہ 25
  • صفحہ 493

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اُس گردوپیش کے ملکوں میں مصر کا حاکم بہت بڑا سمجھا جاتا تھا۔ اور نہریں اسی نے بنائی تھی۔ دریائے نیل کا پانی کاٹ کر اپنے باغ میں لایا تھا۔ مطلب یہ ہے کہ سامانوں کی موجودگی میں کیا ہماری حیثیت ایسی ہے کہ موسٰیؑ جیسے معمولی حیثیت والے آدمی کے سامنے گردن جھکا دیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَنَادَىٰاور پکاراwanādā
  2. فِرْعَوْنُفرعون نےfir'ʿawnu
  3. فِىمیںfī
  4. قَوْمِهِۦاپنی قومqawmihi
  5. قَالَکہاqāla
  6. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  7. أَلَيْسَکیا نہیں ہےalaysa
  8. لِىمیرے لیےlī
  9. مُلْكُبادشاہتmul'ku
  10. مِصْرَمصر کیmiṣ'ra
  11. وَهَـٰذِهِاور یہwahādhihi
  12. ٱلْأَنْهَـٰرُدریا۔ نہریںl-anhāru
  13. تَجْرِىجو بہتی ہیںtajrī
  14. مِنسےmin
  15. تَحْتِىٓ ۖمیرے نیچےtaḥtī
  16. أَفَلَاکیا پھر نہیںafalā
  17. تُبْصِرُونَتم دیکھتےtub'ṣirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں