داروغہ جہنم مالک
"مالک" نام ہے فرشتہ کا جو دوزخ کا داروغہ ہے۔ دوزخی اس کو پکاریں گے کہ ہم نہ مرتے ہی ہیں نہ چھوٹتے ہیں۔ اپنے رب سے کہہ کر ایک دفعہ عذاب دے کر ہمار اکام ہی تمام کر دے۔ گویا نجات سے مایوس ہو کر موت کی تمنا کریں گے۔
مالک کا جواب
یعنی چلانے سے کچھ فائدہ نہیں۔ تمکو اسی حالت میں ہمیشہ رہنا ہے ۔ کہتے ہیں دوزخی ہزار برس چلائیں گے تب وہ جواب دے گا۔