مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زخرف، آیت 77

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ونادوا يا مالك ليقض علينا ربك قال انكم ماكثون

اور پکاریں گے کہ اے مالک تمہارا پروردگار ہمیں موت دے دے۔ وہ کہے گا کہ تم ہمیشہ (اسی حالت میں) رہو گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 89 میں سے آیت 77
  • پارہ 25
  • صفحہ 495

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"مالک" نام ہے فرشتہ کا جو دوزخ کا داروغہ ہے۔ دوزخی اس کو پکاریں گے کہ ہم نہ مرتے ہی ہیں نہ چھوٹتے ہیں۔ اپنے رب سے کہہ کر ایک دفعہ عذاب دے کر ہمار اکام ہی تمام کر دے۔ گویا نجات سے مایوس ہو کر موت کی تمنا کریں گے۔ یعنی چلانے سے کچھ فائدہ نہیں۔ تمکو اسی حالت میں ہمیشہ رہنا ہے ۔ کہتے ہیں دوزخی ہزار برس چلائیں گے تب وہ جواب دے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَنَادَوْا۟اور وہ پکاریں گےwanādaw
  2. يَـٰمَـٰلِكُاے مالکyāmāliku
  3. لِيَقْضِچاہیے کہ فیصلہ کردےliyaqḍi
  4. عَلَيْنَاہم پرʿalaynā
  5. رَبُّكَ ۖتیرا ربrabbuka
  6. قَالَکہے گاqāla
  7. إِنَّكُمبیشک تمinnakum
  8. مَّـٰكِثُونَتم یونہی رہنے والے ہوmākithūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں