تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی غم نہ کھا، اور زیادہ ان کے پیچھے نہ پڑ۔ فرض تبلیغ ادا کر کے ادھر سے منہ پھیر لے اور کہہ دے کہ اچھا نہیں مانتے تو ہمارا سلام لو۔ یعنی آخرکار انکو پتہ لگ جائے گا کہ کس غلطی میں پڑے ہوئے تھے۔ چنانچہ کچھ تو دنیا ہی میں لگ گیا اور پوری تکمیل آخرت میں ہونے والی ہے۔ تم سورۃ الزخرف بعون اللہ و توفیقہ فللّٰہ الحمد والمنۃ۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں