مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جاثیہ، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

من ورائهم جهنم ولا يغني عنهم ما كسبوا شيئا ولا ما اتخذوا من دون الله اولياء ولهم عذاب عظيم

ان کے سامنے دوزخ ہے۔ اور جو کام وہ کرتے رہے کچھ بھی ان کے کام نہ آئیں گے۔ اور نہ وہی (کام آئیں گے) جن کو انہوں نے خدا کے سوا معبود بنا رکھا تھا۔ اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 37 میں سے آیت 10
  • پارہ 25
  • صفحہ 499

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اموال و اولاد وغیرہ کوئی چیز اس وقت کام نہ آئے گی۔ نہ وہ کام آئیں گے جنکو اللہ کے سو امعبود یا رفیق و مددگار بنا رکھا تھا اور جن سے بہت کچھ اعانت و امداد کی توقعات تھیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مِّنmin
  2. وَرَآئِهِمْان کے آگےwarāihim
  3. جَهَنَّمُ ۖجہنم ہےjahannamu
  4. وَلَااور نہwalā
  5. يُغْنِىکام آئے گاyugh'nī
  6. عَنْهُمان کوʿanhum
  7. مَّاجوmā
  8. كَسَبُوا۟انہوں نے کمایاkasabū
  9. شَيْـًۭٔاکچھ بھیshayan
  10. وَلَااور نہwalā
  11. مَاجوmā
  12. ٱتَّخَذُوا۟انہوں نے بنا لیےittakhadhū
  13. مِنسےmin
  14. دُونِسواdūni
  15. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  16. أَوْلِيَآءَ ۖسرپرست۔ مددگارawliyāa
  17. وَلَهُمْاور ان کے لیےwalahum
  18. عَذَابٌعذاب ہےʿadhābun
  19. عَظِيمٌبڑاʿaẓīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں