مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جاثیہ آیت 14 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قُل لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَغْفِرُوا۟ لِلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ أَيَّامَ ٱللَّهِ لِيَجْزِىَ قَوْمًۢا بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ ﴿١٤﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

ایّامَ اللہ

اَیَّامَ اللّٰہِ (اللہ کے دنوں) سے مراد وہ دن ہیں جن میں اللہ اپنے دشمنون کو کوئی خاص سزا دے ، یا اپنے فرمانبرداروں کو کسی خصوصی انعام و اکرام سے سرفراز فرمائے۔ لہذا الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ اَیّامَ اللہِ سے وہ کفار مراد ہوئے جو اسکی رحمت سے ناامید اور اسکے عذاب سے بے فکر ہیں۔

کفار

یعنی آپ ان سے بدلہ لینے کی فکر نہ کریں اللہ پر چھوڑ دیں، وہ انکی شرارتوں پر کافی سزا، اور مومنین کے صبر و تحمل اور عفو و درگذر کا مناسب صلہ دے گا۔