مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جاثیہ، آیت 14

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل للذين امنوا يغفروا للذين لا يرجون ايام الله ليجزي قوما بما كانوا يكسبون

مومنوں سے کہہ دو کہ جو لوگ خدا کے دنوں کی (جو اعمال کے بدلے کے لئے مقرر ہیں) توقع نہیں رکھتے ان سے درگزر کریں۔ تاکہ وہ ان لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلے دے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 37 میں سے آیت 14
  • پارہ 25
  • صفحہ 500

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اَیَّامَ اللّٰہِ (اللہ کے دنوں) سے مراد وہ دن ہیں جن میں اللہ اپنے دشمنون کو کوئی خاص سزا دے ، یا اپنے فرمانبرداروں کو کسی خصوصی انعام و اکرام سے سرفراز فرمائے۔ لہذا الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ اَیّامَ اللہِ سے وہ کفار مراد ہوئے جو اسکی رحمت سے ناامید اور اسکے عذاب سے بے فکر ہیں۔ یعنی آپ ان سے بدلہ لینے کی فکر نہ کریں اللہ پر چھوڑ دیں، وہ انکی شرارتوں پر کافی سزا، اور مومنین کے صبر و تحمل اور عفو و درگذر کا مناسب صلہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلکہہ دیجئےqul
  2. لِّلَّذِينَان لوگوں کوlilladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  4. يَغْفِرُوا۟درگزر کریںyaghfirū
  5. لِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīna
  6. لَانہیںlā
  7. يَرْجُونَوہ امید رکھتےyarjūna
  8. أَيَّامَدنوں کیayyāma
  9. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  10. لِيَجْزِىَتاکہ وہ بدلہ دےliyajziya
  11. قَوْمًۢاایک قوم کوqawman
  12. بِمَابوجہ اس کےbimā
  13. كَانُوا۟جو تھے وہkānū
  14. يَكْسِبُونَکمائی کرتےyaksibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں