مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احقاف، آیت 3

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ما خلقنا السماوات والارض وما بينهما الا بالحق واجل مسمى والذين كفروا عما انذروا معرضون

ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں میں ہے مبنی برحکمت اور ایک وقت مقرر تک کے لئے پیدا کیا ہے۔ اور کافروں کو جس چیز کی نصیحت کی جاتی ہے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 35 میں سے آیت 3
  • پارہ 26
  • صفحہ 502

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آسمان و زمین اور یہ سب کارخانہ اللہ تعالٰی نے بیکار نہیں بنایا بلکہ کسی خاص غرض و مقصد کے لئے پیدا کیا ہے جو ایک معین میعاد اور ٹھہرے ہوئے وعدہ تک یوں ہی چلتا رہے گا تاآنکہ اس کا نتیجہ ظاہر ہو اسی کو آخرت کہتے ہیں۔ یعنی برے انجام سے ڈرتے، اور آخرت کی تیاری نہیں کرتے۔ جب آخرت کی بات سنی ایک کان سنی دوسرے کان نکال دی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَانہیںmā
  2. خَلَقْنَاپیدا کیا ہم نےkhalaqnā
  3. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwāti
  4. وَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍa
  5. وَمَااور جوwamā
  6. بَيْنَهُمَآان دونوں کے درمیان ہےbaynahumā
  7. إِلَّامگرillā
  8. بِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqi
  9. وَأَجَلٍۢاور مدت تکwa-ajalin
  10. مُّسَمًّۭى ۚمقرر تک کے لیےmusamman
  11. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  12. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  13. عَمَّآاس چیز سےʿammā
  14. أُنذِرُوا۟جو وہ خبر دار کیے گئےundhirū
  15. مُعْرِضُونَاعراض برتنے والے ہیںmuʿ'riḍūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں