مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احقاف، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل ارايتم ما تدعون من دون الله اروني ماذا خلقوا من الارض ام لهم شرك في السماوات ائتوني بكتاب من قبل هذا او اثارة من علم ان كنتم صادقين

کہو کہ بھلا تم نے ان چیزوں کو دیکھا ہے جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو (ذرا) مجھے بھی تو دکھاؤ کہ انہوں نے زمین میں کون سی چیز پیدا کی ہے۔ یا آسمانوں میں ان کی شرکت ہے۔ اگر سچے ہو تو اس سے پہلے کی کوئی کتاب میرے پاس لاؤ۔ یا علم (انبیاء میں) سے کچھ (منقول) چلا آتا ہو (تو اسے پیش کرو)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 35 میں سے آیت 4
  • پارہ 26
  • صفحہ 502

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خداوند قدوس نے آسمان و زمین اور کل مخلوقات بنائی۔ کیا سچے دل سے کہہ سکتے ہو کہ زمین کا ٹکڑا یا آسمان کا کوئی حصہ کسی اور نے بھی بنایا ہے یا بنا سکتا ہے۔ پھر انکو خدا کے ساتھ بلکہ اس سے بھی بڑھ کر کیوں پکارا جاتا ہے۔ یعنی اگر اپنے دعوۓ شرک میں سچے ہو تو کسی آسمانی کتاب کی سند لاؤ یا کسی ایسے علمی اصول سے ثابت کرو جو عقلاء کے نزدیک مسلم چلا آتا ہو۔ جس چیز پر کوئی نقلی یا عقلی دلیل نہ ہو آخر اسے کیونکر تسلیم کیا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. أَرَءَيْتُمکیا دیکھا تم نے۔ غور کیا تم نےara-aytum
  3. مَّاجن کوmā
  4. تَدْعُونَتم پکارتے ہوtadʿūna
  5. مِنکےmin
  6. دُونِسواdūni
  7. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  8. أَرُونِىدکھاؤ مجھ کوarūnī
  9. مَاذَاکیا کچھmādhā
  10. خَلَقُوا۟انہوں نے پیدا کیا ہےkhalaqū
  11. مِنَسےmina
  12. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  13. أَمْیاam
  14. لَهُمْان کے لیےlahum
  15. شِرْكٌۭکوئی حصہ ہےshir'kun
  16. فِىمیںfī
  17. ٱلسَّمَـٰوَٰتِ ۖآسمانوں (میں )l-samāwāti
  18. ٱئْتُونِىلاؤ میرے پاسi'tūnī
  19. بِكِتَـٰبٍۢکوئی کتابbikitābin
  20. مِّنسےmin
  21. قَبْلِپہلےqabli
  22. هَـٰذَآاس (سے)hādhā
  23. أَوْیاaw
  24. أَثَـٰرَةٍۢباقی ماندہathāratin
  25. مِّنْسےmin
  26. عِلْمٍعلم میں (سے)ʿil'min
  27. إِناگرin
  28. كُنتُمْہو تمkuntum
  29. صَـٰدِقِينَسچےṣādiqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں