مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احقاف آیت 30 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قَالُوا۟ يَـٰقَوْمَنَآ إِنَّا سَمِعْنَا كِتَـٰبًا أُنزِلَ مِنۢ بَعْدِ مُوسَىٰ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ يَهْدِىٓ إِلَى ٱلْحَقِّ وَإِلَىٰ طَرِيقٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿٣٠﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

جنات کی قوم کو قرآن کے بارے میں اطلاع

کتب سابقہ میں حضرت موسٰیؑ کی کتاب (تورات) کی برابر کوئی کتاب احکام و شرائع کو حاوی نہیں تھی۔ اسی پر انبیائے بنی اسرائیل کا عمل رہا۔ حضرت مسیحؑ نے بھی یہ ہی فرمایا کہ میں تورات کو بدلنے کے لئے نہیں آیا۔ بلکہ اس کی تکمیل کے لئے آیا ہوں۔ اور حضرت سلیمانؑ کے وقت سے جنوں میں تورات ہی مشہور چلی آتی تھی۔ اس لئے اس موقع پر انہوں نے اسی کی طرف اشارہ کیا ۔ خود تورات میں جو پیشین گوئی نبی کریم ﷺ کی آئی ہے اس کے لفظ یہ ہیں کہ "(اے موسٰی) تیری مانند ایک نبی اٹھاؤں گا"۔

شاید اس وقت قرآن کا جو حصہ حضور ﷺ نے تلاوت فرمایا تھا اس میں ایسا مضمون آیا ہو گا۔ یا قرائن سے سمجھے ہوں گے۔

یعنی سچے عقیدے اور عمل کاسیدھا راستہ۔