تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی محشر میں جبکہ امداد و اعانت کی زیادہ حاجت ہو گی یہ بیچارے معبود اپنے عابدین کی مدد تو کیا کر سکتے۔ ہاں دشمن بن کر ان کے مقابل کھڑے ہوں گے اور سخت بیزاری کا اظہار کریں گے بلکہ یہاں تک کہہ دیں گے کہ مَا کَانُوۡۤا اِیَّانَا یَعۡبُدُوۡنَ (قصص۔۶۳) یہ لوگ ہماری پرستش کرتے ہی نہ تھے اس وقت سوچو کیسی حسرت و ندامت کا سامنا ہو گا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں