مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ محمد آیت 11 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ مَوْلَى ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَأَنَّ ٱلْكَـٰفِرِينَ لَا مَوْلَىٰ لَهُمْ ﴿١١﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اللہ مومنوں کا رفیق ہے

یعنی اللہ مومنین صالحین کا رفیق ہے جو وقت پر انکی مدد کرتا ہے۔ کافروں کا ایسا رفیق کون ہے جو اللہ کے مقابلہ میں کام آسکے۔ "غزوہ احد" میں ابو سفیان نے پکارا تھا لَنا العُزّیٰ وَلَا عُزّیٰ لَکُمْ ۔ آپ نے فرمایا پکارو اَللہُ مَوْلَانَا وَلَا مَوْلٰی لَکُمْ ۔