مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ محمد، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا ان تنصروا الله ينصركم ويثبت اقدامكم

اے اہل ایمان! اگر تم خدا کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تم کو ثابت قدم رکھے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 38 میں سے آیت 7
  • پارہ 26
  • صفحہ 507

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ کے دین کی اور اسکے پیغمبر کی۔ یعنی جہاد میں اللہ کی مدد سے تمہارے قدم نہیں ڈگمگائیں گے اور اسلام و طاعت پر ثابت قدم رہو گے جس کے نتیجہ میں "صراط" پر ثابت قدمی نصیب ہو گی۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ "اللہ چاہے تو خود ہی کافروں کو مسلمان کر ڈالے۔ پر یہ بھی منظور نہیں۔ جانچنا منظور ہے۔ سو بندہ کی طرف سے کمر باندھنا اور اللہ کی طرف سے کام بنانا"۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. إِناگرin
  5. تَنصُرُوا۟تم مدد کرو گےtanṣurū
  6. ٱللَّهَاللہ کیl-laha
  7. يَنصُرْكُمْوہ مدد کرے گا تمہاریyanṣur'kum
  8. وَيُثَبِّتْاور جمادے گاwayuthabbit
  9. أَقْدَامَكُمْتمہارے قدموں کوaqdāmakum

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں