ثَبَّتْ
فعل · 10 بارمعنی: اور جما دے · دوسرے تراجم: پس جما دو, ہم مضبوط کرتے ہیں, ثابت رکھتا ہے, تاکہ پکا کردے
قرآن میں صورتیں
- وَثَبِّتْ ×2
- وَيُثَبِّتَ ×2
- فَثَبِّتُوا۟ ×1
- نُثَبِّتُ ×1
- يُثَبِّتُ ×1
- لِيُثَبِّتَ ×1
- ثَبَّتْنَٰكَ ×1
- لِنُثَبِّتَ ×1
ثَبَّتْ
معنی: اور جما دے
ثبت قرآن کی 9 سورتوں کی 10 آیات میں 10 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اور جما دے · دوسرے تراجم: پس جما دو, ہم مضبوط کرتے ہیں, ثابت رکھتا ہے, تاکہ پکا کردے
الثبات ضد الزوال، يقال: ثبت يثبت ثباتا، قال الله تعالى: يا أيها الذين آمنوا إذا لقيتم فئة فاثبتوا [الأنفال/ 45] ، ورجل ثبت وثبيت في الحرب، وأثبته السقم ، ويقال ذلك للموجود بالبصر أو البصيرة، فيقال: فلان ثابت عندي، ونبوة النبي صلى الله عليه وسلم ثابتة، والإثبات والتثبيت تارة يقال بالفعل، فيقال لما يخرج من العدم إلى…
الثبات والثبوت: ضد الزوال. يقال: ثبت يثبت ثبتا وثباتا وثبوتا أي، يقوي جنانهم حتى يجيبوا الملكين في القبر لما يسألنهم، وهو راجع لما قدمنا؛ فإن تقوية الشيء يثتبه ولا يزيله. ومنه: ﴿فثبتوا الذين آمنوا﴾ [الأنفال: 12]؛ ألا ترى كيف قابله بقوله: ﴿سألقي في قلوب الذين كفروا الرعب﴾ [الأنفال: 12]
10 میں سے آیات 1–10
اور جب وہ لوگ جالوت اور اس کے لشکر کے مقابل آئے تو (خدا سے) دعا کی کہ اے پروردگار ہم پر صبر کے دہانے کھول دے اور ہمیں (لڑائی میں) ثابت قدم رکھ اور (لشکر) کفار پر فتحیاب کر
سورہ بقرہ، آیت 2:250اور (اس حالت میں) ان کے منہ سے کوئی بات نکلتی ہے تو یہی کہ اے پروردگار ہمارے گناہ اور زیادتیاں جو ہم اپنے کاموں میں کرتے رہے ہیں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنایت فرما
سورہ آلِ عمران، آیت 3:147جب اس نے (تمہاری) تسکین کے لیے اپنی طرف سے تمہیں نیند (کی چادر) اُڑھا دی اور تم پر آسمان سے پانی برسادیا تاکہ تم کو اس سے (نہلا کر) پاک کر دے اور شیطانی نجاست کو تم سے دور کردے۔ اور اس لیے بھی کہ تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور اس سے تمہارے پاؤں جمائے رکھے
سورہ انفال، آیت 8:11جب تمہارا پروردگار فرشتوں کو ارشاد فرماتا تھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تم مومنوں کو تسلی دو کہ ثابت قدم رہیں۔ میں ابھی ابھی کافروں کے دلوں میں رعب وہیبت ڈالے دیتا ہوں تو ان کے سر مار (کر) اڑا دو اور ان کا پور پور مار (کر توڑ) دو
سورہ انفال، آیت 8:12(اے محمدﷺ) اور پیغمبروں کے وہ سب حالات جو ہم تم سے بیان کرتے ہیں ان سے ہم تمہارے دل کو قائم رکھتے ہیں۔ اور ان (قصص) میں تمہارے پاس حق پہنچ گیا اور یہ مومنوں کے لیے نصیحت اور عبرت ہے
سورہ ہود، آیت 11:120خدا مومنوں (کے دلوں) کو (صحیح اور) پکی بات سے دنیا کی زندگی میں بھی مضبوط رکھتا ہے اور آخرت میں بھی (رکھے گا) اور خدا بےانصافوں کو گمراہ کر دیتا ہے اور خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے
سورہ ابراہیم، آیت 14:27کہہ دو کہ اس کو روح القدس تمہارے پروردگار کی طرف سے سچائی کے ساتھ لے کر نازل ہوئے ہیں تاکہ یہ (قرآن) مومنوں کو ثابت قدم رکھے اور حکم ماننے والوں کے لئے تو (یہ) ہدایت اور بشارت ہے
سورہ نحل، آیت 16:102اور اگر تم کو ثابت قدم نہ رہنے دیتے تو تم کسی قدر ان کی طرف مائل ہونے ہی لگے تھے
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:74اور کافر کہتے ہیں کہ اس پر قرآن ایک ہی دفعہ کیوں نہیں اُتارا گیا۔ اس طرح (آہستہ آہستہ) اس لئے اُتارا گیا کہ اس سے تمہارے دل کو قائم رکھیں۔ اور اسی واسطے ہم اس کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے رہے ہیں
سورہ فرقان، آیت 25:32اے اہل ایمان! اگر تم خدا کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تم کو ثابت قدم رکھے گا
سورہ محمد، آیت 47:7