مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فتح آیت 19 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَمَغَانِمَ كَثِيرَةً يَأْخُذُونَهَا ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا ﴿١٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

نزول سکینہ اور فتح خیبر

یعنی فتح خیبر جو حدیبیہ سے واپسی کے بعد فورًا مل گئ اور مال غنیمت بہت آیا جس سےصحابہ آسودہ ہو گئے۔

یعنی اپنے زور و حکمت سے حدیبیہ کی کسر یہاں نکال دی۔ اور اسی طرح کا قصہ فتح مکہ اور حُنین میں ہوا۔