مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فتح، آیت 24

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وهو الذي كف ايديهم عنكم وايديكم عنهم ببطن مكة من بعد ان اظفركم عليهم وكان الله بما تعملون بصيرا

اور وہی تو ہے جس نے تم کو ان (کافروں) پر فتحیاب کرنے کے بعد سرحد مکہ میں ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیئے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 24
  • پارہ 26
  • صفحہ 514

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مشرکین کی کچھ ٹولیاں "حدیبیہ" پہنچی تھیں کہ موقع پا کر حضور ﷺ کو شہید کر دیں یا اکیلے دکیلے مسلمان کو ستائیں چنانچہ کچھ چھیڑ چھاڑ بھی کی بلکہ ایک مسلمان کوقتل بھی کر ڈالا اور اشتعال انگیز کلمات بکتے پھرے۔ آخر صحابہؓ نے انکو زندہ گرفتار کر کے نبی کریم ﷺ کے حضور میں پیش کر دیا۔ آپ ﷺ نے انکو معاف فرما دیا اور کچھ انتقام نہیں لیا۔ آیۂ ہذا میں اس قسم کے واقعات کی طرف اشارہ ہے اور بِبَطْنِ مَکَّۃَ (بیچ شہر مکہ کے) یعنی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَهُوَاور وہ اللہwahuwa
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. كَفَّجس نے روک دیاkaffa
  4. أَيْدِيَهُمْان کے ہاتھوں کوaydiyahum
  5. عَنكُمْتم سےʿankum
  6. وَأَيْدِيَكُمْاور تمہارے ہاتھوں کوwa-aydiyakum
  7. عَنْهُمان سےʿanhum
  8. بِبَطْنِوادی میںbibaṭni
  9. مَكَّةَمکہ کیmakkata
  10. مِنۢکےmin
  11. بَعْدِاس کے بعدbaʿdi
  12. أَنْکہan
  13. أَظْفَرَكُمْاس نے غلبہ عطا کیا تم کوaẓfarakum
  14. عَلَيْهِمْ ۚان پرʿalayhim
  15. وَكَانَاور ہےwakāna
  16. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  17. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  18. تَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna
  19. بَصِيرًادیکھنے والاbaṣīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں