مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجرات، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يمنون عليك ان اسلموا قل لا تمنوا علي اسلامكم بل الله يمن عليكم ان هداكم للايمان ان كنتم صادقين

یہ لوگ تم پر احسان رکھتے ہیں کہ مسلمان ہوگئے ہیں۔ کہہ دو کہ اپنے مسلمان ہونے کا مجھ پر احسان نہ رکھو۔ بلکہ خدا تم پر احسان رکھتا ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کا رستہ دکھایا بشرطیکہ تم سچے (مسلمان) ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 18 میں سے آیت 17
  • پارہ 26
  • صفحہ 517

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بعض گنوار آ کر کہتے تھے کہ دیکھئے ہم تو بدون لڑے بھڑے مسلمان ہو گئے، گویا احسان جتلاتے تھے، اس کا جواب آگے دیتے ہیں۔ یعنی اگر واقعی تم دعوئے اسلام و ایمان میں سچے ہو تو یہ تمہارا احسان نہیں۔ اللہ کا احسان ہے کہ اس نے ایمان کی طرف آنے کا راستہ دیا اور دولت اسلام سےسرفراز کیا۔ اگر سچی بات کہو تو واقعہ اس طرح ہے ۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "نیکی اپنے ہاتھ سے ہو، اپنی تعریف نہیں، رب کی تعریف ہے جس نے وہ نیکی کروائی"۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَمُنُّونَوہ احسان جتاتے ہیںyamunnūna
  2. عَلَيْكَآپ پرʿalayka
  3. أَنْکہan
  4. أَسْلَمُوا۟ ۖوہ اسلام لے آئےaslamū
  5. قُلکہہ دیجیےqul
  6. لَّانہlā
  7. تَمُنُّوا۟تم احسان رکھوtamunnū
  8. عَلَىَّمجھ پرʿalayya
  9. إِسْلَـٰمَكُم ۖاپنے اسلام کاis'lāmakum
  10. بَلِبلکہbali
  11. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  12. يَمُنُّاحسان کرتا ہےyamunnu
  13. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  14. أَنْکہan
  15. هَدَىٰكُمْاس نے ہدایت دی تم کوhadākum
  16. لِلْإِيمَـٰنِایمان کے لیےlil'īmāni
  17. إِناگرin
  18. كُنتُمْہو تمkuntum
  19. صَـٰدِقِينَسچےṣādiqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں