نزول مائدہ کی دعاء
یعنی وہ دن جس میں مائدہ آسمانی نازل ہو، ہمارے اگلے پچھلے لوگوں کے حق میں عید ہو جائے کہ ہمیشہ ہماری قوم اس دن کو بطور یادگار تہوار منایا کرے۔ اس تقریر کے موافق تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا کا اطلاق ایسا ہوا جیسا کہ آیۂ اَلۡیَوۡمَ اَکۡمَلۡتُ لَکُمۡ دِیۡنَکُمۡ (المائدۃ۔۳) کے متعلق بخاری میں یہود کا یہ مقولہ نقل کیا ہے۔ انکم تقرؤن اٰیۃ لو نزلت فینا لا تخذ ناھا عیدًا جس طرح آیۃ کو عید بنانے کا مطلب اس کے یوم نزول کو عید بنانا ہے۔ کما ہو مصرح فی الروایات الاخر۔ اسی پر مائدہ کے عید ہونے کو بھی قیاس کر لو کہتے ہیں کہ وہ خوان اترا اتوار کو جو نصاریٰ کے یہاں ہفتہ کی عید ہے جیسے مسلمانوں کے یہاں جمعہ۔
یعنی تیری قدرت کی اور میری نبوت و صداقت کی نشانی ہو۔
یعنی بدون تعب و کسب کے روزی عطا فرمائے۔ آپ کے یہاں کیا کمی ہے اور کیا مشکل ہے۔