مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 114

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال عيسى ابن مريم اللهم ربنا انزل علينا مائدة من السماء تكون لنا عيدا لاولنا واخرنا واية منك وارزقنا وانت خير الرازقين

(تب) عیسیٰ بن مریم نے دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار! ہم پر آسمان سے خوان نازل فرما کہ ہمارے لیے (وہ دن) عید قرار پائے یعنی ہمارے اگلوں اور پچھلوں (سب) کے لیے اور وہ تیری طرف سے نشانی ہو اور ہمیں رزق دے تو بہتر رزق دینے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 114
  • پارہ 7
  • صفحہ 127

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی وہ دن جس میں مائدہ آسمانی نازل ہو، ہمارے اگلے پچھلے لوگوں کے حق میں عید ہو جائے کہ ہمیشہ ہماری قوم اس دن کو بطور یادگار تہوار منایا کرے۔ اس تقریر کے موافق تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا کا اطلاق ایسا ہوا جیسا کہ آیۂ اَلۡیَوۡمَ اَکۡمَلۡتُ لَکُمۡ دِیۡنَکُمۡ (المائدۃ۔۳) کے متعلق بخاری میں یہود کا یہ مقولہ نقل کیا ہے۔ انکم تقرؤن اٰیۃ لو نزلت فینا لا تخذ ناھا عیدًا جس طرح آیۃ کو عید بنانے کا مطلب اس کے یوم نزول کو عید…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. عِيسَىعیسیٰʿīsā
  3. ٱبْنُابنub'nu
  4. مَرْيَمَمریم نےmaryama
  5. ٱللَّهُمَّاے اللہl-lahuma
  6. رَبَّنَآاے ہمارے ربrabbanā
  7. أَنزِلْاتارanzil
  8. عَلَيْنَاہم پرʿalaynā
  9. مَآئِدَةًۭایک خوانmāidatan
  10. مِّنَسےmina
  11. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi
  12. تَكُونُہوجائےtakūnu
  13. لَنَاہمارے لیےlanā
  14. عِيدًۭاعید۔ خوشی کا دنʿīdan
  15. لِّأَوَّلِنَاہمارے اگلوں کے لیےli-awwalinā
  16. وَءَاخِرِنَااور ہمارے پچھلوں کے لیےwaākhirinā
  17. وَءَايَةًۭاور ایک نشانیwaāyatan
  18. مِّنكَ ۖتیری طرف سےminka
  19. وَٱرْزُقْنَااور رزق دے ہم کوwa-ur'zuq'nā
  20. وَأَنتَاور توwa-anta
  21. خَيْرُبہترینkhayru
  22. ٱلرَّٰزِقِينَرزق دینے والا ہےl-rāziqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں