مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 34

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الا الذين تابوا من قبل ان تقدروا عليهم فاعلموا ان الله غفور رحيم

ہاں جن لوگوں نے اس سے پیشتر کہ تمہارے قابو میں آ جائیں توبہ کر لی تو جان رکھو کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 34
  • پارہ 6
  • صفحہ 113

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مذکورہ بالا سزائیں جو حدود اور حق اللہ کے طور پر تھیں وہ گرفتاری سے قبل توبہ کر لینے سے معاف ہو جاتی ہیں۔ حقوق العباد معاف نہیں ہوں گے۔ مثلًا اگر کسی کا مال لیا تھا تو ضمان دینا ہو گا، قتل کیا تھا تو قصاص لیا جائے گا۔ ہاں ان چیزوں کے معاف کرنے کا حق صاحب مال اور ولی مقتول کو حاصل ہے (تنبیہ) اس حد کےسوا باقی حدود مثلًا حد زنا، حد شرب خمر، حد سرقہ، حد قذف توبہ سے مطلقًا ساقط نہیں ہوتیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِلَّامگرillā
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. تَابُوا۟جو توبہ کریںtābū
  4. مِنسےmin
  5. قَبْلِاس سے قبلqabli
  6. أَنکہan
  7. تَقْدِرُوا۟تم قدرت پاجاؤ۔ غلبہ پاجاؤtaqdirū
  8. عَلَيْهِمْ ۖان پرʿalayhim
  9. فَٱعْلَمُوٓا۟تو جان لوfa-iʿ'lamū
  10. أَنَّبیشکanna
  11. ٱللَّهَاللہl-laha
  12. غَفُورٌۭبخشنے والا ہےghafūrun
  13. رَّحِيمٌۭمہربان ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں