مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 62

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وترى كثيرا منهم يسارعون في الاثم والعدوان واكلهم السحت لبئس ما كانوا يعملون

اور تم دیکھو گے کہ ان میں اکثر گناہ اور زیادتی اور حرام کھانے میں جلدی کر رہے ہیں بےشک یہ جو کچھ کرتے ہیں برا کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 62
  • پارہ 6
  • صفحہ 118

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

غالباً "اثم" سے لازمی اور "عدوان" سے متعدی گناہ مراد ہیں۔ یعنی ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ بہت شوق اور رغبت سے ہر قسم کے گناہوں کی طرف جھپٹے ہیں۔ خواہ ان کا اثر اپنی ذات تک محدود ہو یا دوسروں تک پہنچے۔ جن کی اخلاقی حالت ایسی زبوں ہو اور حرام خوری ان کا شیوہ ٹھہر گیا ہو، ان کی برائی میں کسے شبہ ہو سکتا ہے۔ یہ تو ان کے عوام کا حال تھا۔ آگے خواص کا بیان کیا گیا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَتَرَىٰاور تم دیکھو گےwatarā
  2. كَثِيرًۭابہت سوں کوkathīran
  3. مِّنْهُمْان میں سےmin'hum
  4. يُسَـٰرِعُونَوہ دوڑ دھوپ کرتے ہیںyusāriʿūna
  5. فِىمیںfī
  6. ٱلْإِثْمِگناہl-ith'mi
  7. وَٱلْعُدْوَٰنِاور زیادتی میںwal-ʿud'wāni
  8. وَأَكْلِهِمُاور کھانا ان کاwa-aklihimu
  9. ٱلسُّحْتَ ۚحرامl-suḥ'ta
  10. لَبِئْسَالبتہ کتنا برا ہےlabi'sa
  11. مَاجوmā
  12. كَانُوا۟تھے وہkānū
  13. يَعْمَلُونَوہ عمل کرتےyaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں