مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 63

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لولا ينهاهم الربانيون والاحبار عن قولهم الاثم واكلهم السحت لبئس ما كانوا يصنعون

بھلا ان کے مشائخ اور علماء انہیں گناہ کی باتوں اور حرام کھانے سے منع کیوں نہیں کرتے؟ بلاشبہ وہ بھی برا کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 63
  • پارہ 6
  • صفحہ 118

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب خدا کسی قوم کو تباہ کرتا ہے تو اس کے عوام گناہوں اور نافرمانیوں میں غرق ہو جاتے ہیں اور اس کے خواص یعنی درویش اور علماء گونگے شیطان بن جاتے ہیں۔ بنی اسرائیل کا حال یہ ہی ہوا کہ لوگ عمومًا دنیوی لذات و شہوات میں منہمک ہو کر خدا تعالیٰ کی عظمت و جلال اور اس کے قوانین اور احکام کو بھلا بیٹھے۔ اور جو مشائخ اور علماء کہلاتے تھے انہوں نے "امر بالمعروف و نہی عن المنکر" کا فریضہ ترک کر دیا۔ کیونکہ دنیا کی حرص اور اتباع…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَوْلَاکیوں نہیںlawlā
  2. يَنْهَىٰهُمُروکتے ان کوyanhāhumu
  3. ٱلرَّبَّـٰنِيُّونَاللہ والے۔ ربانیl-rabāniyūna
  4. وَٱلْأَحْبَارُاور علماءwal-aḥbāru
  5. عَنسےʿan
  6. قَوْلِهِمُان کی باتqawlihimu
  7. ٱلْإِثْمَان کے گناہl-ith'ma
  8. وَأَكْلِهِمُاور ان کے کھانے سےwa-aklihimu
  9. ٱلسُّحْتَ ۚحرام کوl-suḥ'ta
  10. لَبِئْسَالبتہ کتنا برا ہےlabi'sa
  11. مَاجوmā
  12. كَانُوا۟وہ ہیںkānū
  13. يَصْنَعُونَوہ کرتےyaṣnaʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں