نصاریٰ کا کفر و شرک
یہاں سے نصاریٰ کے ایمان باللہ کی کیفیت دکھلائی گئ ہے کہ وہ کہاں تک حقانیت کے اس معیار پر پورے اترے۔ ان کے ایمان باللہ کا حال یہ ہے کہ عقل کے خلاف فطرت سلیمہ کے خلاف اور خود حضرت مسیحؑ کی تصریحات کے خلاف مسیح ابن مریمؑ کو خدا بنا دیا ۔ "ایک تین اور تین ایک" کی بھول بھلیاں تو محض برائےنام ہے۔ حقیقتًا سارا زور و قوت صرف حضرت مسیحؑ کی الوہیت ثابت کرنے پر صرف کیا جاتا ہے۔ حالانکہ خود حضرت مسیحؑ خدا کے رب ہونے اور دوسرے آدمیوں کی طرح اپنے مربوب ہونے کا علانیہ اعتراف فرما رہے ہیں۔ اور جس شرک میں ان کی امت مبتلا ہونے والی تھی اس کی برائی کس زور و شور سےبیان کر رہے ہیں پھر بھی ان اندھوں کو عبرت نہیں ہوتی۔