مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ آیت 79 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

كَانُوا۟ لَا يَتَنَاهَوْنَ عَن مُّنكَرٍ فَعَلُوهُ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ ﴿٧٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

برائی سےنہ روکنا بڑا جرم ہے

لَایَتَنَاھَوْنَ کے دو معنی ہو سکتے ہیں (۱) "نہیں رکتے تھے" کما فی روح المعانی (۲) "نہیں روکتے تھے ایک دوسرے کو " کما ہوا لمشہور۔ جب بدی کسی قوم میں پھیلے اور کوئی روکنے ٹوکنے والا بھی نہ ہو تو عذاب عام کا اندیشہ ہے۔